لاہور(امت نیوز) پی سی بی چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے گرین شرٹس اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو ممکن یے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دیا گیا ہوں۔ لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ بطور میزبان بھارتی بورڈ انتے بڑے ایونٹ ایسا رسک کیسے لے سکتا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، پی سی بی میں تبدیلی سے پاکستان کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی۔