اسلام آباد(امت نیوز) اولیمپئن رائو سلیم ناظم نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں قومی کھیل ہاکی کو مزید تباہی سے بچائے اور ایشین گیمز میں ناکافی کی تحقیقات کے لئے غیر جانب دارانکوائری کمیٹی تشکیل دیں، گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نیکہا کہ ایشین گیمز میں ناکامی کی تمام تر ذمہ داری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر پر عائد ہوتی ہے کہ جن کی ناقص پالیسی کے باعث قومی کھیل ہاکی کو اس مقام پر لا کر کھڑا کردیا ہے جاپان جیسی کمزور ٹیم اور بھارت سے لگا تار بار بار ہارنا افسوس ناک ہے۔