غیر قانونی الاٹمنٹ پر سابق مختار کار سمیت 5کو قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت اسکیم 33 گلزار ہجری میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس جرم ثابت ہونے پر سابق مختیار کار یونس ڈاہری سمیت 5 مجرمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی ہیں ، عدالت نے مجرم سابق مختیار کار یونس ڈاہری کو 10 سال قیداور 4 کروڑ روپے جرمانہ، مجرم اللہ بچایو کو 5 سال قیداور2 کروڑ روپے جرمانہ،مجرم امین نذیر کو10 سال قید اور 4 کروڑ روپے جرمانہ، مجرم برکت علی تالپور کو 7 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ اور مجرم احمد ذوہیر مدنی کو 10 سال قیدو20 کروڑ روپے جرمانے کا حکم دے دیا ہے ۔ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید 2 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی ، ۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے ملازم بن کر چوری کرنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان صابر ،عمران،نصیب اور خاتون سونی کو 6،6 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے مجرمان پر فی کس 2،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment