پاپوش میں ڈکیتی کو شش ناکام ملزم ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں پکڑا گیا، جس سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں بنگلہ نمبر D5/17 میں 4 ڈکیت داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرنے لگے۔واقعہ کی اطلاع پر شہری نے مددگار 15 پر دی، جس پر پولیس فوری پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔اس دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جب کہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی ملزم اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ہلاک ملزم کی شناخت رگو اور زخمی کی نوید کے ناموں سے ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment