کراچی(اسٹاف رپورٹر) امام مسجد نے وفاقی محتسب سے امیدیں باندھ لیں۔ امام مسجد حبیب الرحمٰن نے’’امت‘‘ کو بتا یا کہ نیپرا حکام کی جانب سے میرے کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے، جس پر مجھے مشورہ دیا گیا کہ میں وفاقی محتسب سے رجوع کروں، جس پر کے الیکٹرک کی زیادتیوں کیخلاف وفاقی محتسب میں بھی درخواست جمع کروائی ہے۔امید ہے کہ درخواست پر ایکشن ہوگا اور مجھے انصاف فراہم کیا جائیگا۔