کراچی (پ ر) سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور ایوان تجارت کے درمیان مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا ہے، جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ اور کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ طورپر ٹریننگ اور ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کریں گے، جبکہ تحقیق کے میدان میں بھی دونوں ادارے تعاون کریں گے۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہاکہ معاہدےسے ملک کو فائدہ ہو گا۔ جبکہ مفسر عطا ملک نے کہاکہ تعاون کے معاہدے کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان خلا پر کرنا ہے۔