پی ٹی آئی غریب اور متوسط طبقے کو 50 لاکھ گھر فراہم کرے گی- فردوس شمیم نقوی

کراچی (پ ر) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے پی ٹی آئی حکومت غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو 50 لاکھ گھر فراہم کریگی۔ یہ مکانات ٹھیکیداروں کے بجائے نجی تعمیراتی کمپنیوں کے ذریعے تعمیرکرائے جائیں گے۔ وہ محمد علی جناح یونیورسٹی کے ایم بی اے پروفیشنل کے طلبہ کی جانب سے معیشت ، ہاؤسنگ و تعمیرات کے اثرات کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ سیمینار سے چیئرمین عارف یوسف جیوا، وائس چیئرمین فیاض الیاس، حسن بخشی، ڈاکٹر شجاعت مبارک، علی ناصر اور عبدالکریم دھیا نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment