کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ناظمہ کراچی اسما سفیر اور اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ اعلیٰ عائشہ فہیم نے عالمی یوم حجاب پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ حجاب عورت کی ڈھال اور معاشرے کی پاکیزگی اور تطہیر کا ضامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ باحجاب خاتون اول ملک میں حجاب کے فروغ میں کردار ادا کریں گی۔