کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ نے کالجز میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کی مرکزی داخلہ کمیٹی معطل کرکے نئے ممبران پہ مشتمل کمیٹی قائم کر دی ۔7 سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمکہ تعلیم کالج کے سابق سیکرٹری کی جانب سے 6 ستمبر کو مرکزی داخلہ کمیٹی کے ممبران کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹری کالج پرویز سیہڑ نئی کمیٹی کے ممبران گزشتہ روز پہلا اجلاس کیا جس میں انہیں کہا گیا کہ کیپ فنڈ میں موجود رقم کی بندر بانٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ کیپ فنڈ اپنی جگہ قائم رپے گا ۔ سیکریٹری کالج نے کیپ کمیٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نئی کمیٹی قائم کی جس میں پروفیسر معشوق علی ، ڈاکٹر معظم حیدر ، پروفیسر نوید احمد ہاشمی، پروفیسر محمد سلیم غوری ،پروفیسر شباحت رضا زیدی ،پروفیسر راحت علی ، مراد علی راحموں،محمد افضال اور قاسم راجپر شامل ہیں ۔ان افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام طلبہ کے داخلوں کو صاف و شفاف بنائیں اور ویب سائٹ ظب رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ کسی طالب علم کو پریشانی نہ ہو۔