روسی صدر پیوٹن نے پاک فوج کے 4جوانوں کو تمغہ دوستی عطا کر دیا

ماسکو(امت نیوز)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی کوہ پیما کی جان بچانے پرپاک فوج کے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے4 افسروں قاضی محمد ، عابد رفیق ،محمد انزہم رفیق اور فخرعباس پاکستانیوں کو تمغہ دوستی عطا کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کے جوانوں نے 31 جولائی کو روسی کوہ پیما الیگزیندر گوکوف کی جان اس وقت بچائی تھی جب وہ شمالی علاقہ جات میں بیافو گلیشیئر ریجن میں ایک پہاڑی سر کرنے کی کوشش میں 25جولائی کو 20 ہزار فٹ کی بلندی پر اس وقت پھنس گئے تھے جب وہ ساتھی کوہ پیما کے ہمراہ نیچے اتر رہے تھے ۔حادثے میں گوکوف کا ساتھی سرگئی گلازنوف جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے تاہم گوکوف نے فوری طورپر ایس او ایس کا پیغام جاری کر دیا تھا جس پر انہیں بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔گوکوف کو بچانے کیلئے 26تا30 جولائی کے دوران کی گئی 5کوششیں کی گئیں تاہم بادل آڑے آتے رہے۔

Comments (0)
Add Comment