ایشیائی ترقیاتی بینک بلوچستان میں پانی کمی پرقابوپانے کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض دیگا

کوئٹہ (امت نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک بلوچستان میں پینےاورزرعی پانی کی کمی پرقابوپانےکےلئے 10کروڑ ڈالر کا قرضہ مہیا کرے گا۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے ، یہ قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ” کلائمیٹ چینج اینڈ مٹیگیشن اسٹریٹیجی 30-2019 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔

Comments (0)
Add Comment