خاور مانیکا کی بیٹی سے پولیس کی بدسلوکی پر سپریم کورٹ کی معذرت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس نے خاتونِ اول بشریٰ عمران کی صاحبزادی مبشرہ مانیکاکے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پرسماعت کےدوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پولیس کی جانب سے خاورمانیکا کی بیٹی کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر شرمندہ ہے، اور قوم کی جانب سے معذرت کرتی ہے۔ آپ کی بچیان ہماری بچیاں ہیں اگر ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہواہے تواس پر ہمیں بہت افسو س ہے۔خاور مانیکا نے کہا کہ بچی نے بتایا پولیس نے دوران ڈیوٹی شراب پی رکھی تھی اور پولیس کے رویے کی وجہ سے بچی کانپ رہی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے توآئی جی پنجاب نے مایوس کیا، ہم بچی کو مس ہینڈل کرنے پر ایکشن لیں گے۔خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا کہ ڈی پی او سے کہا آپ نے بدمعاش چھوڑے ہوئے ہیں؟،بیٹی نے کہاپولیس اہلکاروں نے شراب پی رکھی ہے،میں نے پولیس والوں کوڈانٹا،ان سے شراب کی بوآرہی تھی،میں نے کہا جہاں یہ جارہی ہیں اب اسی دربارسے معافی ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں بیٹی کاتقدس عزیز ہے،جن پولیس اہلکاروں نے بچی کاہاتھ پکڑاان کیخلاف ایکشن لیں گے۔خاور مانیکا نے کہا کہ میں نے ڈی پی او سے کہاکہ ایکشن لیں،میری بیٹی نے کہاکیا کوئی عورت رات کوپیدل نہیں چل سکتی؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بیٹی کیساتھ جوہوااس پرایکشن لیں گے۔

Comments (0)
Add Comment