پونے2ارب روپے برطانیہ بھجوانے میں قصوری خاندان سرفہرست

کراچی (رپورٹ:عمران خان) پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بیرون ملک سرمایہ کاری کے نام پر 43کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنے والی 88کمپنیوں میں سے زیادہ تر نے امریکہ ،متحدہ عرب امارات ،ڈنمارک ،نیدر لینڈ اور برطانیہ میں رقوم بھجوائیں، سب سے بھاری رقوم منتقل کرنے والی نجی کمپنیوں میں قصوری خاندان کی میسرز ایجو کیشنل سروسز لمیٹڈ شامل ہے جس کے نام پر ایک کروڑ 70لاکھ ڈالرز یعنی پونے دو اب روپے برطانیہ کی بیکن ہاؤس ایجوکیشنل سروسز میں سرمایہ کاری کے لئے بھجوائے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق 15کمپنیوں نےامریکہ،16کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات ،4کمپنیوں نے ڈنماک ،4کمپنیوں نے برطانیہ اور دیگر کمپنیوں نے سعودی عرب ،ترکی ،بنگلہ دیش ،سری لنکا،ماریشس ،کینیا اور آذر بائیجان میں رقوم منتقل کیں،جبکہ بھاری رقم بھیجنے والی سرکاری کمپنیوں میں پاکستان پیٹرولیم اور نیشنل بینک سر فہرست رہے پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے جمہوریہ چیک میں تیل کی تلاش میں 13کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری کے لئے بھجوائے جبکہ نیدر لینڈ کے ذریعے عراق میں تیل کی تلاش کے لئے 10کروڑ ڈالرز منتقل کئے ،اسی طرح سے نیشنل بینک کی جانب سے سری لنکا اور دوشبنے میں سرمایہ کاری کے لئے 4کروڑ 50لاکھ ڈالرز اور یونائٹڈ بینک کی جانب سے تنزانیہ میں 1کروڑ 40لاکھ ڈالرز سرمایہ کے لئے بھجوائے گئے ،سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ فنڈز ایکویٹی بیسڈ انوسٹمنٹ کے نام پر منتقل کئے گئے تاہم اس قیمتی زر مبادلہ پر لاگو منافع پاکستان نہیں بھجوایا گیا بلکہ اصل رقم بھی بیرون ملک سے نہیں لائی جاسکی تاہم ان کمپنیوں کے خلاف اسٹیٹ بینک اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،دستاویزات کے مطابق بیرونی ملک سرمایہ کاری کے نام پر رقم بھجوانے والے کمپنیوں کے نام اور رقم کچھ اس طرح سے ہیں ایکسل فرنٹ سسٹم پرائیویٹ نے41000 ڈالرز ایکسل فرنٹ سسٹم انٹرنیشنل کمپنی میں جمع کروائے۔اروٹن ٹیک کمپنی کے 50,000 ڈالرز اروٹن ٹیک انٹرنیشنل FZC میں ٹرانسفر کئے گئے ، مارل گیس کمپنی سے 82,60,000 ڈالر اومان منتقل کئے گئے ، نشاط ملز3,7,500 ڈالرز امریکہ منتقل کئے گئے ، اتحاد انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے 261612 سعودیہ عرب منتقل کئے گئے ،بیپٹر ٹیکسٹائل ملزسے 10,000 ڈالرز امریکہ،یونس ٹیکسٹائل ملز3000,000 لاکھ ڈالرز امریکہ منتقل کئے گئے ، پرنس ڈسکون انٹرنینشل پرائیوٹ لمیٹڈ 40563 ڈالرز FZP منتقل کئے گئے ،اسپیرک ٹکسٹائل ملزسے 173 985ڈالرز ڈنمارک منتقل کئے گئے، مارل گیس کمپنی سے ہی 76,6,000 ڈالرز میمن ساؤتھ منتقل کئے گئے ، ساجد ٹیکسٹائل انٹرنیشنل کے اکاؤنٹ 25000 ڈالرز امریکہ منتقل کئے گئے ، ایم ایس سروس سیلز کمپنی پرائیویٹ کے اکاؤنٹ سے 272402 امریکی ڈالرز سعودیہ منتقل کردئیے، KASB سے 283000 کے ڈالرز کے اے ایس ڈی انٹرنیشنل کمپنی میں منتقل کئے گئے ، ایم ایس انٹر لوپ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 46لاکھ 40ہزار روپیہ پاکستانی بنگلہ دیش منتقل کئے گئے ، ایم ایس اوٹکولمیٹڈسے50 لاکھ درہم سعودیہ منتقل کئے گئے ،ڈینم کلاتھ کمپنی کے اکاؤنٹ سے 8لاکھ 12ہزار 505 ڈالرز سعودیہ منتقل کئے گئے ، ایم ایس انٹرنیشنل سے 49 لاکھ ڈالرز سعودیہ منتقل کئے گئے ، ایم ایس پاک ارمان انٹرنیشنل کمپنی 37 لاکھ 72 ہزار474 ڈالرز سعودیہ منتقل کئے ، ایم اسٹیرز ٹیکسٹائل کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 74 ہزار 897 ڈالر ڈنمارک منتقل،ایم سی بی بینک لاہور سے 10لاکھ ڈالر آذر بائیجان منتقل کئے گئے ۔ پاور ٹیک پاکستان کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 16ہزار ڈالرز سعودیہ منتقل کئے گئے ، ایسوسی ایٹ کنسٹرکشن انجیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ایک لاکھ 16 ہزار 824 ڈالرز بوٹیک اینڈ پرنٹر انجینئرنگ اومان منتقل کئے گئے ،کالونی انڈسٹریل لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 3 ہزار 245 ڈالرز ترکی منتقل کئے گئے ، سی برڈپرائیویٹ لمیٹڈ 3لاکھ 50 ہزار ڈالر امریکہ منتقل کئے گئے ، انسپکٹر لمیٹڈ پرائیویٹ 40 ہزار 5 سو 45 ڈالرز سعودیہ ،منتقل کردئیے ، انگرو ایکزپ پرائیویٹ لمیٹڈ 49لاکھ ڈالر سعودیہ منتقل کئے ، نشاط ملز پرائیوٹ لمیٹڈ 27 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سعودیہ منتقل کئے ، ٹیلی کارڈ لمیٹڈ سے 20ہزار ڈالر سعودیہ منتقل کئے گئے ، فرسٹ کیپٹل سروس لائن کارپوریشن لمیٹڈ 8لاکھ 50ہزار ڈالرز سری لنکا منتقل کئے گئے ، اینگروکارپوریشن سے ایک کروڑ 50لاکھ ڈالرز نارتھ لینڈ منتقل کئے گئے ، سٹی اسکول پرائیویٹ16لاکھ 66ہزار 667 ڈالرز ملائیشیا منتقل کئے ، نوواسپنیک پرائیویٹ لمیٹڈ سے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز امریکہ منتقل کئے گئے ،اسی طرح سے سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کمپنی نے 3لاکھ 25ہزار ڈالرز ڈنماک میں ،ڈی ایس ایپرل ٹیکسٹائل ملز کمپنی نے ایک ڈالرز بنگلہ دیش میں ،آر جے پی ایچ زیڈ ایچ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے 4لاکھ 20ہزار ڈالر ز متحدہ عرب امارات میں ،حبیب بینک لمیٹڈ نے 13لاکھ 50ہزار ڈالرز کرغزستان میں ،میسرز غازی گیس لمیٹڈ کمپنی نے 20لاکھ ڈالر ز متحدہ عرب امارات میں ،یو ای ایکس انجیئرنگ کمپنی نے 27ہزار ڈالرز متحدہ عرب امارات میں ،رجبی انڈسٹریز نے 1لاکھ 2ہزار ڈالرز آسٹریلیامیں ،نیشنل لاجسٹک سیل نے 27لاکھ 50ہزار ڈالرز قطر میں ،نوا ٹیکس لمیٹڈ کمپنی نے 37لاکھ ڈالرز ترکی میں ،سعود انجیئرنگ کمپنی نے 43لاکھ ڈالرز بنگلہ دیش میں ،یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے ایک کروڑ 40لاکھ ڈالرز تنزانیہ میں ،صابر ٹیکسٹائل ملزم لمیٹڈ کمپنی نے 50ہزار ڈالرز متحدہ عرب امارات میں ،مسلم کمرشل بینک نے 10لاکھ ڈالرز بیلجیئم میں ،نیشنل بینک آف پاکستان نے 10لاکھ 50ہزار ڈالرز تاجکستان میں،نیشنل بینک آف پاکستان نے 35لاکھ ڈالرز سری لنکا میں ،اوریکس لیزنگ کمپنی پاکستان نے 15لاکھ 45ڈالرز عمان میں ،کے اینڈ این فوڈز نے 48لاکھ 87ہزار ڈالرز امریکہ میں ،ملت ٹریڈرز کمپنی نے 4لاکھ 50ہزار ڈالرز دبئی میں،سیرونکس لمیٹڈ کمپنی نے 1لاکھ 89ہزار ڈالرز دبئی میں ،میسرز ٹیکنالوجی پاکستان کمپنی نے 5لاکھ 44ہزار ڈالرز دبئی میں ،نیشنل فوڈز لمیٹڈ کمپنی نے 3لاکھ 25ہزار ڈالرز دبئی میں ،حبیب بینک لمیٹڈ نے 4کروڑ 30ڈالرز کینیاء میں ،یو ایس ایپرل اینڈ ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے 20لاکھ ڈالرز سعودی عرب میں ،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے ایک ٹرانزیکشن میں 13کروڑ 63لاکھ 91ہزار ڈالرز جمہوریہ چیک میں ،الباریہ انجیئرنگ کمپنی نے 66ہزار ڈالرز متحدہ عرب امارات میں ،نشاط لمیٹڈ کمپنی نے 1لاکھ 10ہزار ڈالرز نیویارک امریکہ میں ،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے دوسری ٹرانزیکشن میں 10کروڑ ڈالرز نیدر لینڈ عراق میں ،حبیب بینک لمیٹڈ نے ایک اور ٹرانزیکشن میں 46لاکھ ڈالرز حبیب لمیٹڈ انٹر نیشنل بینک یعنی پبلک لمیٹڈ کمپنی میں ،آئی سی ایچ وی آئی تھری کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے 54ہزار ڈالرز بنگلہ دیش میں ،فیصل آباد آئل ریفائنری نے 4لاکھ 30ہزارڈالرزسعودی عرب میں،لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے ایک ٹرانزیکشن میں 2ہزار ڈالرز ملائیشیاءمیں ،لکی سیمنٹ کمپنی کی جانب سے دوسری ٹرانزیکشن میں 50ہزارڈالرز ملائیشیاء میں ،سازگار انجیئرنگ کمپنی نے 73ہزار ڈالرز کینیا میں ،سفائر فینیشنگ کمپنی نے 2لاکھ 12ہزار ڈالرز امریکہ میں ،ناوینا ایکسپورٹ لمیٹڈ کمپنی نے 44ہزار ڈالرز ترکی میں ،میسرز سورتی انٹر پرائزرز لمیٹڈ کمپنی نے 50ہزار ڈالرز غیر ملکی نمائندہ کو ادا کئے ،ایم اے ایل پاکستان لمیٹڈ کمپنی نے ایک لاکھ ڈالرز افغانستان میں ،پاکستان ہوزری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن نے 7لاکھ 61ہزار ڈالرز نیو یارک امریکہ میں ،بورجان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے 33ہزار ڈالرز ویت نام میں ،ایٹکو لیبارٹریز لمیٹڈ کمپنی نے 98ہزار 500ڈالرز ویت نام میں ،حبیب اللہ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 50ہزار ڈالرز امریکہ میں ،ڈائمنڈ فیبرک لمیٹڈ کمپنی نے 95ہزار 900ڈالرز غیر ملکی ویئر ہاؤس میں ،انڈس ڈائنگ اینڈ مینو فیکچرنگ کمپنی نے 60ہزار ڈالرز امریکہ میں ،ہلٹن فارما کمپنی نے 30ہزار ڈالرز فلپائن میں ،سی سی ایل فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے 2لاکھ ڈالرز فلپائن میں ،شیرازی ٹریڈ اینڈ کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے 2لاکھ 61ہزار ڈالرز چین میں ،یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کمپنی نے 10ہزار ڈالرز کینیڈا میں ،سائنو کونکس لمیٹڈ کمپنی نے 90ہزار 900ڈالرز سری لنکا میں ،صدیق اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے 90ہزار روپے امریکہ میں ،ڈی ایچ ایل گلوبل فارورڈنگ کمپنی نے 15ہزار ڈلرز افغانستان میں ،عیسیٰ ٹیکس انڈسٹریز نے 2لاکھ 16ہزار ڈالرز متحدہ عرب امارات ،سرکل ون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے 24ہزار ڈالرز چین میں ،سٹی اسکول پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2لاکھ ڈالرز برطانیہ میں ،اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ نے 1لاکھ 36ہزار ڈالرز دبئی ،سوسائٹی انٹر پرائزرز لمیٹڈ نے 50ہزار ڈالرز ترکی میں بھجوائے۔

Comments (0)
Add Comment