اسلام آباد(بیورورپورٹ/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے قومی سلامتی امور، سرحدوں اور خطے کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیالات کیا، آرمی چیف نے وزیرِاعظم کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ بھی دی۔ ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کی گئی اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ امریکہ سے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر رکھے جائیں گے اور قومی مفاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی جبکہ پاکسان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،واضح رہےکہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے۔