ٹوکیو(خبر ایجنسیاں )ایک طاقتور سمندری طوفان جیبی جاپان کے مغربی ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ جیبی کوگزشتہ پچیس برسوں کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے ساتھ شدید موسلادھار بارش کے علاوہ 216 کلومیٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار کے جھکڑ بھی تھے۔ اس علاقے کی ساحلوں سے بارہ میٹر بلند سمندری لہریں بھی ٹکراتی رہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے زوردار بارش، سیلاب اور مزید جھکڑوں سے عام لوگوں کو خبردار کیا ۔ اس طوفان کی وجہ سے کم از کم چھ سو پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ اسی طرح ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔ جیبی اس موسم کا اکیسواں سمندری طوفان ہے جو جاپانی ساحلوں سے ٹکرایا ہے۔ اب تک ان سمندری طوفانوں کی زد میں آ کر 226 انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔