بلوچستان کے حجاج کو سفری سہولتوں کی عدم فراہمی سے متعلق سماعت

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل پر مشتمل بنچ نے بلوچستان کے حاجیوں کے واپسی کے لئے سفری سہولیات فراہم نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔شاہین ایئر لائن اور محکمہ اوقاف کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزاروں کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ نے ملتان سے کوئٹہ آنیوالے حاجیوں کی ٹرانزٹ فلائٹس کا شیڈول عدالت میں جمع کر دیا۔

Comments (0)
Add Comment