کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما ملزم شرجیل انعام میمن کی تفتیش میں شواہد کو ضائع کرنے پر مقدمے میں دفعہ 201 کا اضافہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈی آئی جی سا ئوتھ کی سرابرہی میں ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ امیر شیخ کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ یاان کے عملے کو حراست میں نہیں لیا گیا ،صرف تفتیش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میری تعیناتی کے دوران3 ہزار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔