مجاہد کالونی میں گٹر کے پانی سے مکین اذیت کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد نمبر 4 کے علاقے مجاہد کالونی میں سیوریج کا بوسیدہ نظام مکینوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔علاقے میں گٹر کا پانی نہ صرف گلیوں میں کھڑا ہے، بلکہ مسجد کوثر کے سامنے بھی سیوریج کا پانی جمع ہے ، جس کے باعث نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے، جب کہ خواتین بالخصوص معصوم طلبہ و طالبات بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔امت کو علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی شامل ہورہا ہے ، جس سے مکین بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔واٹر بورڈ انتظامیہ نے شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا۔انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ سیوریج کا بوسیدہ نظام تبدیل کیا جائے۔ پانی کی لائنوں کی لیکیج بھی بند کی جائے۔

Comments (0)
Add Comment