خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر کیلئے آئی بی پی کی جانب سے فیلو شپ کا اعزاز

کراچی(بزنس رپورٹر)خوشحالی مائیکرو فناس بینک کے صدر غالب نشتر کو انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے آئی بی پی فیلوشپ کے سرٹیفکیٹ سے کے عزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ سر ٹیفکیٹ بینکنگ کے شعبہ میں ترقی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا۔اس موقع پر غالب نشتر نے کہا کہ مالیاتی شعبے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ غالب نشتر نے صدارتی سول ایوارڈستارہ امتیاز بھی حاصل کیاہے۔آئی بی پی پاکستان کا واحد تسلیم شدہ ادارہ ہے، جو ملک میں بینکوں کی صنعت کو تکنیکی تربیتی خدمات فراہم کرتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کا مقصد مالیاتی شعبے کے لئے بہترین انسانی وسائل کی بنیاد رکھنا اور بینکوں کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے مسلسل کام کرنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment