کراچی(اسٹاف رپورٹر) مذہبی تنظیموں نے قادیانی عاطف کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا اعجاز مصطفیٰ، مولانا قاضی احسان اور مولانا کلیم اللہ نے کہا ہے کہ کوئی قادیانی حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا۔عاطف میاں کو مشاورتی کونسل کا ممبر بناکر حکومت نے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ قادیانی لابی بٹھانا چاہتی ہے جو ملک کیلئے کھلا خطرہ ہے۔امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ حکومت عاطف قادیانی کی رکنیت ختم کرے۔کسی قادیانی کو عہدہ دینا اسلام سے غداری کے مترادف ہے ۔مجلس احرار اسلام کراچی کے سرپرست شفیع الرحمن احرار نے کہا کہ قادیانی کو کونسل کا ممبر بنانا تشویشناک ہے ۔حکومت فیصلہ فوری واپس لے۔قادیانی اسلام کے کھلے دشمن اور پاکستان کے لیے ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں۔