کراچی (بزنس رپورٹر) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے اجلاس میں کہا کہ محرم الحرام میں دی جانیوالی عظیم قربانیاں ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ سچ کے راستے میں چاہے کتنی پریشانیاں سامنے آئے کبھی گبھرانا نہیں چاہیے۔ محرم الحرام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو ہر لحاظ سے مکمل کرینگے۔ چیف آفیسر مسرور احمد میمن کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اجلاس میں علما کرام، ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل، ایکسین عبدالغنی شیخ، وسیم آرائیں ودیگر بھی موجود تھے۔