حادثات کا شکار افراد کی قانونی مدد کیلئے سیل قائم ہے-پبلک ایڈ کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین کی نگرانی میں حادثوں کا شکارہونے والے تمام افراد کی قانونی مدد کے لیے سیل قائم کیا گیا ہے ۔سیف الدین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے حادثات کا شکار افراد کو ہر قسم کی قانونی امداد کی جائے گی۔جماعت اسلامی عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments (0)
Add Comment