اسلام آباد(امت نیوز) افغانستان نے یقین دہانیوں کے باوجود جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سکیورٹی کیلئے عملاً کوئی اقدام نہیں اٹھایا، جس کے باعث قونصل خانہ پانچویں روز بھی بند رہا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربانی نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے رابطے میں جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی سے متعلق مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم عملاً کوئی اقدام نہیں کیاجا رہا۔