اسلام آباد(نمائندہ امت) سابق پولیس آفیسر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست پر پولیس نے کمنٹس جمع کرائے تھے دوران سماعت حلف کی ویڈیو بھی عدالت میں چلائی گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادباسط علیم نے درخواست خارج کردی۔