تحریک لبیک نے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے3ارکان اسمبلی نےمنگل کو صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کر کے کسی عہدے کیلئے بھی ووٹ نہ دینے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔متحدہ مجلس عمل کے اکلوتے رکن سید عبدالرشید سندھ اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن کے واحد ووٹر ہی نہیں پولنگ ایجنٹ بنے رہے ۔سندھ اسمبلی میں موجود ہونے کے باوجود تحریک لبیک کے تینوں ارکان اسمبلی محمد یونس سومرو ،مفتی محمد قاسم فخری اور خاتون رکن ثروت نے صدارتی الیکشن کیلئے ووٹ نہیں ڈالا۔ محمد یونس سومرو نےامت کو بتایا کہ انہوں نے پارٹی ہدایت پر عمل کیا ہے۔تحریک لبیک کے تینوں کے اراکین نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کیلئے بھی ووٹ نہیں دیا تھا ۔ٹی ایل پی سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرکے تحفظ ختم نبوت کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment