اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی پومیو کے ہمراہ ہونگے۔دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات ہوں گے۔