لیڈز (امت نیوز) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کین ولیمسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سمرسیٹ کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں 51 رنز بنا کر 10 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ انہوں نے 131 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 10 ہزار رنز مکمل کئے۔