ہاکی فیڈریشن میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگی

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد ہاکی فیڈریشن میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگی، ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بھی نئی ٹیم کا سگنل دیتے ہوئے قومی کھیل ہاکی کو بھی زوال سے نکالنے کی ٹھان لی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کی منظور نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خطیر فنڈز جاری ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کوئی بڑا انٹرنیشنل ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان ہاکی ہاکی فیڈریشن کو 42کروڑ سے زائد کے خطیر فنڈز جاری ہوئے لیکن چار بارہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والا پاکستان اس وقت ہاکی کی عالمی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے قریبی عزیز بھی ہیں ان دنوں اپنا عہدہ صدارت بچانے میں کوشاں ہیں۔

Comments (0)
Add Comment