مصباح الحق ڈومیسٹک کرکٹ انتظامیہ پر برس پڑے

لاہور (امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو فراہم کردہ ناقص سہولیات پر برس پڑے اور کہا کہ کھلاڑی بہتر سہولیات کے مستحق ہیں۔مصباح الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بتانا ہے کہ یہ کوئی اسٹور روم نہیں بلکہ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ کا ڈریسنگ روم ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا گرانڈ لاہور وائٹس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کے درمیان فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کر رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں 6 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔مصباح الحق کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈریسنگ روم کے ساتھ واش روم گندے ہیں اور دیواروں سے رنگ بھی جھڑ رہا ہے جبکہ فرش بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

Comments (0)
Add Comment