لاہور(امت نیوز)احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ احسان مانی آئندہ تین سال تک کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے الیکشن میں وزیراعظم کے نامزد کردہ رکن کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی زیرنگرانی مکمل ہونے والی اس کارروائی میں گورننگ بورڈ ارکان شریک ہوئے۔ ان میں وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان کے نامزد 2 ممبرز احسان مانی اور اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء (چیئرمین ایس ایس جی سی) و دیگر شامل تھے۔