اسلام آباد(امت نیوز) این بی پی ٹوین سٹی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنلز (آج) بدھ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں راولپنڈی، واہ فیکٹری، ٹیکسلا، اٹک اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز، انڈر۔18 سنگلز، انڈر۔14 سنگلز، انڈر۔10 سنگلز اور لیٹل ماسٹر کپ کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں