اسلام آباد(امت نیوز) پاک سپورٹنگ کلب کی ٹیم اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ اکبر کلب پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاک سپورٹنگ کلب نے کرن کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں پاک سپورٹنگ کلب نے پانچ اور کرن کلب نے چارگول کئے۔