کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف مجرم محمد یونس کی درخواست پر سزا 21 سال سے کم کرکے 5 سال کردی ہے ۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپے کی کر پشن کیس میں ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار نثار احمد مورائی کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کی اور سماعت 13ستمبر کے لیے ملتوی کردی۔