کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنویں میں گرنے اور دیوار گرنے سے بچی اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔کھوکھراپار میں خاتون نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جو عباسی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسی۔