تحفظ نہ ملنے پر 10 ستمبر سے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔تاجروں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسمال ٹریڈرز نے تاجروں کو تحفظ کی عدم فراہمی پر 10 ستمبر سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔محمود حامد، عثمان شریف،نوید احمد ،شاہد خان ،مہدی عباس و دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تھانیدار آرام باغ اور ایس آئی او کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مفرور ملزمان کو گرفتار اور مسروقہ مال برآمد کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment