اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا چاہتا ہوں-ارشد ندیم

کراچی(امت نیوز)جیولین تھرور ارشد ندیم نے حالیہ ایشین گیمز میں برانز میڈل جیتا لیکن اب ان کا خواب اولمپک میں بھی ملک کیلیے تمغے کا حصول ہے۔ارشد ندیم نے پاکستان کیلیے ایتھلیٹکس میں 24 برس بعد پہلا میڈل حاصل کیا ہے، وہ اس سے قبل گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے لیکن جکارتہ ایشین گیمز میں انھوں نے یہ منزل حاصل کرلی تھی، ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں 80.75 میٹر دوری پر گولہ پھینک کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، چین کے کزہین لیو نے سلور جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے طلائی تمغہ قبضے میں کیا تھا.ارشد ندیم سے قبل پاکستان نے ایتھلیٹکس ایشین گیمز میں آخری بار میڈل 1994 میں جیتا تھا، جب اقارب عباس نے ہیمر تھرو میں برانز میڈل اپنے نام کیا تھا، اس کے بعد سے پاکستان نے ایتھلیٹکس میں کوئی میڈل نہیں لیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment