ایشیا کپ سے قبل سری لنکن ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار

کولمبو(امت نیوز) ایشیا کپ کے آغاز سے قبل ہی سری لنکن ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور تجربہ کار دنیش چندیمل کی فٹنس کے سبب ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔سری لنکن ٹیم ابتدائی روز افغانستان کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی لیکن ایونٹ سے قبل ہی سری لنکا کو انجری مسائل نے گھیر لیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چندیمل ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment