یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش و جذبےسے منایا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں 53واں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش و خروش ، قومی جذبے اور پروقار طریقے سے منایا جائے گا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ شہدا کی یاد گاروں پرپھول چڑھائے جائیں گےاور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔مساجد میں بھی قرآن خوانی اورملک و قوم کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا ئوں کا اہتمام کیاجائے گا۔ آرمی یونٹس میں خصوصی دربار منعقد کئے جائیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی تقاریب ہونگی۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہو گی جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔اپوزیشن لیڈرشہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، اراکینِ قومی اسمبلی، سینیٹ اورسول سوسائٹی کی اہم شخصیات کو بھی دعوت نامے بھجوا دئے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment