کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےسندھ کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے 4 نئے وزرا ءکو شامل کرلیا جس کے بعد ارکان کی تعداد 12 ہوگئی۔ نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب بدھ کو گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چاروں وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں مکیش کمار چاؤلہ، امتیاز شیخ، سید ناصر شاہ اور فراز احمد دیرو شامل ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلی مراد علی شاہ نے مشیرقانون مرتضی وہاب کومحکمہ اطلاعات سندھ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے