متوازی بجلی نیٹ ورک کیخلاف نیپرا متحرک -جائے حادثہ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکٹرک کے متوازی نیٹ ورک کے خلاف نیپرا بھی حرکت میں آگئی۔عمر کے حادثے کے بعد کے الیکٹرک کی غفلت جاننے کے لئے نیپرا کی ٹیم نے جائے حادثے کا دورہ کیا، اس موقع پر کے الیکٹرک کے ریجنل ہیڈ ارشد افتخار ،عمران اسلم،ضمیر شیخ،ریاض نظامانی،نثار سومرواور رضا حسین رضوی بھی موجود تھے۔احسن آباد اور اطراف کے علاقوں کے دورے کے موقع پر نیپرا کی ٹیم کو سالوں سے چلنے والے غیر قانونی نیٹ ورک پر بریفینگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ نیٹ ورک ختم کرنا کے الیکٹرک کے بس میں نہیں ہے ۔اس کے پیچھے سیاسی ولسانی تنظیمیں ہیں جن سے لڑ کر شہریوں کو بجلی فروخت نہیں کی جا سکتی۔ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے ذمہ داران نیپرا کی ٹیم کو پہلے معلومات دینا نہیں چاہتے تھے تاہم ارشد افتخار نے مذکورہ معاملے سے آگاہ کیا اور اپنے افسران کو بھی تاکید کی کہ اس معاملے میں کوئی چیز پوشیدہ نہ رکھیں اور نہ ہی معاملے کو چھپائیں۔

Comments (0)
Add Comment