بچہ معذوری کیس میں کے الیکٹرک کے مزید 3 ملازمین کا ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 8سالہ بچے کے دونوں بازووں سے محروم ہونے سے متعلق کیس میں گرفتار کےالیکٹرک کے 3 ملازمین سید سلیمان ،یاسر اور حفیظ کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو کے الیکٹرک کے دیگر ملازمین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان گرفتار کرنا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment