اسلام آباد (نمائندہ امت) حکومت نے کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری ملازم کو برطرف نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں کفایت شعاری اور سرکاری اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔