چیئرمین وزیر اعظم معائنہ ٹیم-6ارکان برطرف- کنٹریکٹ منسوخ

اسلام آ باد ( نمائندہ امت) نا قص کارکردگی پر وزیر اعظم معائنہ ٹیم کے چیئرمین پرویز را ٹھور سمیت تما م6ارکان کو برطرف کر کے ان کے کنٹریکٹ منسوخ کر دئیے گئے ، ان تمام ا رکان کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا ۔جن ا رکان کے کنٹریکٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں چوہدری کبیر احمد خان،کیپٹن (ر) عدنان آفتاب ،لیفٹینٹ کرنل (ر) محمد انور عباسی ، پولیس سروس آف پا کستان سے ریٹا ئرڈ را و محمد ا قبال خان اور لیفٹینٹ کرنل (ر) مسرت نعیم شامل ہیں۔ وزیر اعظم معا ئنہ ٹیم میں تمام ریٹائرڈ سرکا ری ا فسران کو دوبارہ کنٹریکٹ پر گریڈ بیس کے مساوی بھرتی کیا گیا تھااور وہ سرکاری پنشن کے علاوہ سرکاری خزانے سےالگ تنخواہ اور گریڈ 20کے افسران کو حا صل ہونے والی دیگر مراعات اور سہو لیات بھی لے رہے تھے جبکہ ان کی گزشتہ پا نچ سا لوں کی کا رکردگی صفر تھی۔ٹیم کے سربرا ہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے دست راست اور دوست ریٹا ئرڈ پولیس آ فیسر پرویز را ٹھور تھے ۔

Comments (0)
Add Comment