اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کیا اور کنٹرول لائن کے کوٹ کوٹیڑا سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے 4 ستمبر کوسیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی جس کے نتیجے میں ایک بے گناہ شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا تھا۔