اقلیتوں کا تحفظ اسلامی ریاست کا فرض ہے- فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بار پھرقادیانی عاطف میاں کی معاشی مشاورتی کونسل میں تقرری کا دفاع کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی ریاست کا فرض ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور انہیں ساتھ لے کر چلے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے، ہم نے جس بنیاد پر آزادی حاصل کی ،کیا اس بنیاد کو رد کر دیں،ہم مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں ، اسلام کا مطلب سلامتی، امن اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment