اسلام آباد (نمائندہ امت)پاکستان پہنچنے پر امریکی وزیرخارجہ کا اعلیٰ سطح استقبال نہیں کیاگیا،وہ 27رکنی وفد کے ہمراہ مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے توپاک امریکا کشیدہ تعلقات کے باعث کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کے بجائے وزارت خارجہ کے ایک افسر نے نور خان ائیربیس پر مائیک پومپیو کا استقبال کیا۔