گیس قیمتوں میں 46 فیصد اضافے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کے لیے نئی سمری تیار کرلی ہےجسےجمعہ کےروزہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیاجائےگا، جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی)نےگہر ی تشو یش کا اظہارکر تےہوئےاسےملکی برآمدات اورصنعتوں سمیت تمام شعبوں کیلئے غلط فیصلہ قراردیا پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی اور گیس کی نرخوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والوں نے آتے ہی مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کےسنیئرنائب صدرمظہرعلی ناصرنےایک بیان میں بجلی وگیس قیمتو ں کےحالیہ اضافےکوغریب عوام،صنعتکاروںاورتاجروں کیلئےبڑا صدمہ قراردیتےہوئے کہاکہ اس سےملک کی معیشت پرمنفی اثرپڑیگااورعوام کوافراط زر کاسامناکرناپڑ ےگا جو معیشت کو مزیدکمز ورکرنےکاموجب ہوگا، اسےفوری طورپرواپس لیاجائے۔انہوں نےکہا کہ اس فیصلے وزیر اعظم کی ان کاوششوں کوبھی دھچکا لگےگا جن کےذریعےوہ کاروباری لاگت کم کر کےصنعتی ترقی چاہتےہیں۔

Comments (0)
Add Comment