ڈہرکی (نمائندہ امت) اوباڑو کے نواحی علاقے ماچھکو میں لالچی باپ شبیر احمد گھانگرو اپنی بیٹی ضمیرا ں گھانگرو کو پانچ لاکھ روپے میں علاقے کے بااثر شہزادو کو فروخت کردی، لڑکی گھر سے نکل کر ریتی شہر کے رہائشی نوجوان محمد رمضان شر ولد اللہ داد شر سے صادق آباد کی عدالت میں شادی کرلی ہے، لڑکی کے ورثا نے شادی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور جوڑے پر سیاہ کاری کا الزام لگا دیا، گزشتہ روز ضمیراں گھانگرو اپنے شوہر محمد رمضان شر کے ہمراہ صحافیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کے خوف سے دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس وقت نامعلوم مقام پر زیر قیام ہیں، جبکہ پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے، خدشہ ہے ہمیں قتل نہ کیا جائے، انہوں نے ایس پی گھوٹکی سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔