لاہور میں چوری کے الزام میں دکانداروں کا خواتین پر بہیمانہ تشدد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں جلوموڑ کے علاقے میں جی ٹی روڈ مارکیٹ کے دکانداروں نے چوری کے الزام میں 2 خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاجروں نے کپڑے کا تھان چوری کرنے کے الزام میں دو خواتین کو مغوی بنالیا۔ ملزمان نے خواتین کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے ان پر بیہمانہ تشدد کیا اور ان کی تذلیل کی گئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ملزمان بے بس اور مجبور خواتین پر ڈنڈوں، لاتوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کی شناخت چوہدری اعجاز مناواں کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment