پنجاب کابینہ کے مزید 5وزرا کے محکموں کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبائی کابینہ کے مزید 5 وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا۔حافظ عمار یاسر کو قدرتی وسائل و معدنیات کی وزارت دی گئی ہے، راجہ راشد حفیظ کو خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ چوہدری ظہیرالدین کو پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے،ہاشم ڈوگر بہبودآبادی کے وزیرہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment